حکایت حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ
اللہ میرا محافظ ہے
ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک یہودی حضرت علیؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا، اے علیؓ اگر آپ کو اس بات پر یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کرتا ہے تو آپ کسی بلند قلعہ یا اونچے مکان کی چھت سے اپنے آپ کو گرا کر دیکھیں تاکہ مجھے بھی یقین آجائے کہ آپ کو اپنے اعتقاد پر بھروسہ ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: بے شک مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا محافظ ہے، لیکن بندے کو یہ حق نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی امتحان کے ذریعے آزمائش کرے۔ یہ بات تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گستاخی ہے جس کا نتیجہ تباہی کے سوا کچھ نہیں نکلتا، آزمانے کا حق تو اللہ تعالیٰ کو ہے کہ وہ اپنے بندوں کو آزمائے۔ میں تو بغیر دلیل کے اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری حفاظت فرماتا ہے۔
یہودی نے حضرت علیؓ کی باتیں سنی تو اخاموشی سے اپنی راہ پر ہو لیا۔ اس حکایت سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل ایمان اور یقین ہونا چاہیے کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور جان بوجھ کر موت کے منہ میں چھلانگ لگا دینا دانائی کی بات نہیں۔

0 comments so far,add yours