اسلام اور تصوف۔ از علامہ محمد اقبال۔۔رسالہ نیو ایرا۔۔جولائی ۱۹۱۷ سے انتخاب
آنحضور صلے اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں کوئی چیز نہیں جسے مخفی کہا
جاسکے۔۔۔اس شخص کی بات پر کان مت دھرو جو کہتا ہے کہ اسلام میں کوئی مخفی
اصول بھی ہے،جسے ناآشناوُں پر منکشف نہیں کیا جا سکتا۔اسی پر ایسے جھوٹے
مدعی کے اقتدار اور تمہاری غلامی کا انحصار ہے۔۔۔مسلم نوجوانو! ایسے شعبدہ
باز سے خبردار رہو کیونکہ اس کی کمند بڑی مدت سے تمہاری گردن میں پڑی ہوئی
ہے۔دنیائے اسلام کے احیاء کا انحصار اس پر ہے کہ بڑی سختی سے غیر مصلحانہ
انداز میں اس توحید کے اصول کو اپنا لیا جائے جس کی تعلیم تیرہ سو سال
پیشتر عربوں کو دی گئی تھی۔۔پس عجمیت کے دھندلکوں سے باہر نکلو اور عرب کے
درخشاں صحرا کی روشن فضا میں آجاوُ۔
بشکریہ۔ذندہ رود۔۔جسٹس جاوید اقبال صاحب
Back To Top
0 comments so far,add yours