بے بسی کا کوئی درماں نہیں کرنے دیتےاب تو ویرانہ بھی ویراں نہیں کرنے دیتےدل کو صد لخت کیا سینے کو صد پارہ کیااور ہمیں چاک گریباں نہیں کرنے دیتےان کو اسلام کے لٹ جانے کا ڈر اتنا ہےاب وہ کافر کو مسلماں نہیں کرنے دیتےدل میں وہ آگ فروزاں ہے عدو جس کا بیاںکوئی مضموں کسی عنواں نہیںکرنے دیتےجان باقی ہے تو کرنے کو بہت باقی ہےاب وہ جو کچھ کہ مری جاں نہیں کرنے دیتے30 اکتوبر، 1984ء
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments so far,add yours