نذرِ مولانا حسرت موہانیمر جائیں گے ظالم کی حمایت نہ کریں گےاحرار کبھی ترکِ روایت نہ کریں گےکیا کچھ نہ ملا ہے جو کبھی تجھ سے ملے گااب تیرے نہ ملنے کی شکایت نہ کریں گےشب بیت گئی ہے تو گزر جائے گا دن بھیہر لحظہ جو گزری وہ حکایت نہ کریں گےیہ فقر دلِ زار کا عوضانہ بہت ہےشاہی نہیں مانگیں گے ولایت نہ کریں گےہم شیخ نہ لیڈر نہ مصاحب نہ صحافیجو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments so far,add yours