جس شخص نے آپ کا کوئی قصور کیا ہو ، اس کو فوراً معاف کر کے آزاد کر دیں -

جب تک آپ اسے معاف نہیں کریں گے ، وہ قصور میں جکڑا رہے گا اور آزادی سے دور رہے گا -
یاد رکھیے جکڑے ہوئے شخص پر شیطان فوری حملہ کرتا ہے -

زندگی کے فیصلے کرنے کے لئے دماغ سے ضرور کام لیں جو خدا نے آپ کو دیا ہے - اسی طرح دل کے فیصلوں پر بھی عمل کریں وہ بھی آپ کو خدا نے ہی دیا ہے -

معرفت کی معنیٰ ہیں کہ دنیا کی قدر دل کے اندر نہ ہو ، دنیا سے دل کو خالی رکھے ، اور بے ضرورت سامان جمع نہ کرے -

اگر ساری زمین گناہوں سے بھر جائے تو توبہ سب کو مٹا دیتی ہے - ڈائنا مائیٹ ذرا سی ہوتی ہے لیکن بڑے پہاڑوں کو پھاڑ دیتی ہے -

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٤٩٠

0 comments so far,add yours