جو میرا تمہارا رشتہ ہےمیں کیا لکھوں کہ جو میرا تمہارا رشتہ ہےوہ عاشقی کی زباں میں کہیں بھی درج نہیںلکھا گیا ہے بہت لطفِ وصل و دردِ فراقمگر یہ کیفیت اپنی رقم نہیں ہے کہیںیہ اپنا عشق ہم آغوش جس میں ہجر و وصالیہ اپنا درد کہ ہے کب سے ہمدمِ مہ و سالاس عشقِ خاص کو ہر ایک سے چھپائے ہوئے"گزر گیا ہے زمانہ گلے لگائے ہوئے"
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments so far,add yours