فانی
بدایونی صاحب نے مکیش اکبر آبادی سے کہا کہ یگانہ چنگیزی مجھ سے خفا ہیں،
چلیے ان سے مل کر آئیے اور ان کی غلط فہمی دور کر دیں مکیش اور فانی یگانہ
چنگیزی کے کمرے میں گئے یگانہ صاحب نے مکیش اکبر آبادی کی بے حد تواضع کی،
لیکن فانی صاحب سے پھوٹے منہ بات نہ کی ،فانی اور مکیش وہاں سے مکدر اُٹھے ،
باہر انھیں جگر صاحب مل گئے
فانی نے معذرت کر کے آگے نکل جانا چاہا لیکن مکیش اکبر آبادی نے یگانہ صاحب کا پورا حال جگر کو سنا دیا جگر صاحب اس وقت تو خاموش رہے لیکن بعد میں مشاعرہ میں انہوں نے یگانہ صاحب سے جو مکیش صاحب کے پاس بیٹھے ہوئے تھے بآواز ِ بلند کہا
"تم وہاں نہ بیٹھو مکیش شاعر ہے ،تم شاعر نہیں ہو مکیش کے پاس سے ہٹ کر بیٹھو"

0 comments so far,add yours