ہائے میں مر جاوں ..... سیدھا نکاح ..... دو گواہوں والا .... برات والا .... ہم میں تو کبھی لڑائی بھی نہیں ہوئی ..... ہم تو کبھی ایک دوسرے سے ناراض بھی نہیں ہوئے پھر یہ کیسی سزا دی مجھے ..... کیوں قیوم کیوں ؟
"سنو سیمی نہ شادی کا محبت سے تعلق ہے نہ محبت کا شادی سے .... ساختہ کو بے ساختہ سے کیا میل"
وہ یکدم سیدھی بیٹھ گئی کبھی کبھی سوشیالوجی کی کلاس میں وہ کسی پروفیسر سے بحثنے لگتی تھی تو اس کے چہرے پر ایسے ہی اتار چڑھاو آ جاتے تھے
"لیکن شادی کا رفاقت سے تو تعلق ہے ..... ایک پلنگ ایک چھت .... ایک گھر سانجھے بچے ..... ان چیزوں کو تم پوری طرح Ignore نہیں کر سکتے قیوم"

راجہ گدھ سے اقتباس

0 comments so far,add yours