"سیمی ..... محبت کے فریم میں کبھی کبھی تصویر بدلنا پڑتی ہے"
اس نے آنکھ کی جھری سے دیکھا وہ اس وقت میرے ساتھ نہیں تھی اندر دھنسی ہوئی آنکھوں میں فیروزی مائل سیاہ آئی شیڈ والے پپوٹوں کے نیچے ان آنکھوں میں آفتاب کی شکل گھوم پھر رہی تھی
"جانے دوں ...... مجھے جانے دو ..... میں ان تصورات سے ختم ہو جاوں گی"
"کیسے تصورات سیمی ؟ ......... کیسے؟"
"وہ دونوں ایک ڈبل بیڈ پر ہیں وہ میرا آفتاب ...... میرا آفتاب اسے چوم رہا ہے زیبا کو .... تم نہیں سمجھ سکتے قیوم ..... یہ تصورات مجھے ختم کر دیں گے پتہ نہیں سارا دن مجھے کیا کچھ نظر آتا رہتا ہے"
میں نے خفگی سے کہا "ہم بھی تو ایک دوسرے کو چوم رہے ہیں سیمی"
اس نے ندامت سے سر جھکا لیا اور لجاجت سے بولی .......... "یہ اور بات ہے قیوم ہے ..... اسے اپنی زیبا سے محبت ہو گئی ہے ..... وہ بے وفا ہے ..... بے وفا ..... اتنی جلدی میرے بعد اسے محبت ہو گئی ..... وہ زیبا کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دے گا ...... ہمیں کوئی محبت تھوڑی ہے ؟ ...... ہیں قیوم ...... ؟

0 comments so far,add yours