یہاں پر اولین احرام باندھا باپ بیٹے نے
عبودیت کا عہد تام باندھا باپ بیٹے نے
صدا لبیک کی گونجی پہاڑوں پر چٹانوں پر
فرشتوں نے سنے نغمے زمیں و آسمانوں پر
ادا کی رسمِ قربانی کمالِ صدق نیت سے
طوافِ خانہ کعبہ کیا جوشِ اطاعت سے
فرشتوں نے منائی عید آ کر اس بیاباں میں
کہ پہلا حج اکبر تھا یہی تاریخ انساں میں

0 comments so far,add yours