تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
تم ابھی نئے ہو نا اس لیے پریشاں ہو
آسمان کی جانب اس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جو آنی ہوں ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
شہر کے یہ باشندے نفرتوں کو بو کر بھی
انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی
بھول کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
اجنبی فضا وْں میں اجنبی مسافر سے
اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑنا تو مانگنا دعاوْں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
خامشی میرا شیوہ گفتگو ہنر اس کا
میری بے گناہی کو لوگ کیسے مانیں گے
بات بات پر جب کہ مانگنا حوالوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
تم ابھی نئے ہو نا اس لیے پریشاں ہو
آسمان کی جانب اس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جو آنی ہوں ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
شہر کے یہ باشندے نفرتوں کو بو کر بھی
انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی
بھول کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
اجنبی فضا وْں میں اجنبی مسافر سے
اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑنا تو مانگنا دعاوْں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
خامشی میرا شیوہ گفتگو ہنر اس کا
میری بے گناہی کو لوگ کیسے مانیں گے
بات بات پر جب کہ مانگنا حوالوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
0 comments so far,add yours